لاہور(آصف محمود بٹ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ’’ستھرا پنجاب ‘‘وژن کے تحت اوکاڑہ میں اپنی طرز کی پہلے اور منفرد 80 کنال ایریا پر مشتمل جدید ڈمپنگ سائٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔جوائنٹ لوکل گورنمنٹ اتھارٹی کے تحت پنجاب کا پہلا منصوبہ ہے۔ اوکاڑہ کا اگلے دس کے لئے سالڈ ویسٹ ڈسپوزل کا مسئلہ حل ہوگیا۔وزیراعلی کی ہدایت کے مطابق اگلے مرحلے میں ویسٹ سیگریگیشن پلانٹ لگایا جائیگا جس سے ڈمپنگ سائٹ کی لائف دگنی ہوگی اور کوڑا ری سائیکل کیا جاسکے گا جس سےماحول کو فائدہ ہوگا۔ یہ ڈمپنگ سائٹ 5ایکڑ پر بنائی گئی ہے جس کو ساتھ موجود مزید 5ایکڑ زمین تک توسیع دی جائیگی۔ رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید، ایم پی اے میاں محمد منیر اور ڈی پی او راشد ہدایت کے ہمراہ 6/4 ایل میں پنجاب میں اپنی طرز کی پہلی اور نئی تیار شدہ ڈمپنگ سائیٹ کا افتتاح کردیا ۔
اسلام آبادبھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد پر اینٹی ڈرون یونٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔...
اسلام آ باد وزارت صحت نےاسلام آ باد کے سر کاری ہسپتال فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسلام آ باد میں پیش آنے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کےقومی دن پر پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے امیر قطر کو مبارکباد...
کراچی جیو کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا...
واشنگٹن نو منتخب امریکی صدر کا امریکہ کی پیدائشی شہریت کا حق ختم کرنے کا اعلان، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو...
اسلام آباد پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد خان کی طرف سے براہ...
اسلام آ باد سرکاری افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران میں...
اسلام آباد جے ایس بنک کے ایمبیسیڈر علی جہانگیر صدیقی سمیت ایک اعلیٰ سطح کے غیر ملکی سرمایہ کاروں ، بزنس...