اسلام آبادہائیکورٹ،شیر افضل مروت کونامعلوم مقدمہ میں گرفتاری سے روکدیا

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ڈی چوک احتجاج پر پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف درج مقدمات کے معاملے میں شیر افضل مروت کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ شیر افضل مروت کو کسی بھی نامعلوم مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا ہے گزشتہ روز سماعت کے دوران شیر افضل مروت اپنے وکیل بار کے صدر ریاست علی آزاد اور اسامہ طارق کے ہمراہ پیش ہوئے، عدالت نے سیکرٹری وزارت داخلہ ، آئی جی ، ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا عدالت نے مدعا علیہان کو آئندہ جمعہ تک شیر افضل مروت کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ طلب کر لی۔ ادھراسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے پی ٹی آئی احتجاج کے بعد پارٹی قیادت کیخلاف درج مقدمات کے معاملہ میں سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کیخلاف وفاق اور پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں ۔