اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے،نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی فلسطینی عوام کے کاز اور ان کے حقِ خودمختاری کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی، انہوں نے غزہ میں جاری مظالم کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیااور اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، قابض افواج کے انخلاء، اور غزہ میں محصور جنگ زدہ عوام کے لیے امدادی سرگرمیوں کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کے جائز حقوق اور امنگوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کرے،انہوں نے پاکستان کے تاریخی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ مسئلے کے پائیدار اور منصفانہ حل کی جانب بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ ادھر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور پارلیمان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
اسلام آبادبھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد پر اینٹی ڈرون یونٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔...
اسلام آ باد وزارت صحت نےاسلام آ باد کے سر کاری ہسپتال فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسلام آ باد میں پیش آنے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کےقومی دن پر پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے امیر قطر کو مبارکباد...
کراچی جیو کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا...
واشنگٹن نو منتخب امریکی صدر کا امریکہ کی پیدائشی شہریت کا حق ختم کرنے کا اعلان، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو...
اسلام آباد پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد خان کی طرف سے براہ...
اسلام آ باد سرکاری افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران میں...
اسلام آباد جے ایس بنک کے ایمبیسیڈر علی جہانگیر صدیقی سمیت ایک اعلیٰ سطح کے غیر ملکی سرمایہ کاروں ، بزنس...