کرم ، قبائل میں جھڑپیں جاری ، ہلاکتیں 122ہوگئیں

30 نومبر ، 2024

کرم (این این آئی)کرم،قبائل میں جھڑپیں جاری، ہلاکتیں 122 ہو گئیں، جھڑپوں کے نویں روز مزید 12افراد جاں بحق ہوگئے، ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل، تعلیمی ادارے بند ۔ ضلع کرم میں قبائل کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ نویں روز بھی جاری رہا ، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں مزید 12 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق اب تک جھڑپوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 122 افراد جاں بحق اور 168 زخمی ہو چکے ہیں۔ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل اورتعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ علاقے میں مرکزی شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر پر آمد و رفت تاحال معطل ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔