مہنگائی میں 0.03 فیصد کمی، 12 اشیاء مہنگی 9 اشیاء سستی ہوئیں:ادارہ شماریات

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں مسلسل تین ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم حالیہ ہفتے 12 اشیاء مہنگی اور 9 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 30اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0.03 فیصد کی معمولی شرح کے حساب سے کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 5.13 فیصد رہی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جمعہ کو مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا، اس طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 5.58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔