اسلام آباد (کامرس رپورٹر،اپنے نامہ نگار سے) وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کے بعد بجلی مزید 5 روپے تک سستی ہوگی، وفاقی حکومت بجلی خریداری سے نکلنا چاہتی ہے اوربہت جلد یہ اعلان کریں گے کہ حکومت بجلی نہیں خریدیگی، ڈسکوز پرائیویٹ سیکٹر سےبجلی خریدیں اور اپنی ضرورت پوری کریں،اگلے ہفتے ہم کابینہ میں بتائیں گے کہ آئندہ حکومت بجلی نہیں خریدیگی، یہ ایک انقلاب ہے جو ڈی چوک پر نہیں آتا بلکہ ملک کے ساتھ مخلص ہو کر سوچنے سے آتا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی کہا تھا کہ ملکی معیشت کا دارومدار پاور سیکٹر پر ہے جس کے بعد حکومت نے اس سیکٹر میں اصلاحات کیں ،حکومت نے بجلی کی پیداواری کمپنیوں سے پیداواری لاگت پر مذاکرات کا آغاز کیا،ہم معاہدوں پر قائم ہیں لیکن آئی پی پیز کی مشاورت سے معاہدے تبدیل کرینگےجمعہ کو ایف پی سی سی آئی میں وزارت توانائی کی طرف سے بجلی سہولت پیکج کے حوالے سے بریفنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ بجلی سہولت پیکیج ہے اسکو ونٹر پیکیج نہیں کہہ سکتے اگر ایسے نتائج ملے تو پورے سال یہ پیکج دے سکتے ہیں، بزنس کمیونٹی کی وجہ سے ملکی معیشت حرکت میں ہے بزنس کمیونٹی اور حکومت ملکر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے،ہم نے آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کی پانچ آئی پی پیز کے معاہدے ختم ، 11 سے بات چیت جاری ہے، بیگاس کے پاور پلانٹس کیساتھ بھی معاہدہ ہوچکا ہے ، آئندہ پاکستان میں ایسی کوئی آئی پی پیز نہیں لگیں گی ، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ڈسکوز نے صرف 11 ارب روپے کا نقصان کیا جبکہ 4 ماہ کے دوران 350 ارب روپے تک کا نقصان ہونے کا اندیشہ تھا،ڈسکوز میں آزادانہ بورڈ آف گورنرز لگانے سےکمپنیوں کی کارکردگی بہتر، نقصان میں کمی ہوئی، اگلے 10 سال ہمیں 40 کھرب روپے کی بجلی خریدنی ہےہم جو اقدامات کر رہے ہیں ان سے 40 کھرب سے فگر 32 کھرب پر آ جائیگا۔
اسلام آبادبھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد پر اینٹی ڈرون یونٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔...
اسلام آ باد وزارت صحت نےاسلام آ باد کے سر کاری ہسپتال فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسلام آ باد میں پیش آنے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کےقومی دن پر پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے امیر قطر کو مبارکباد...
کراچی جیو کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا...
واشنگٹن نو منتخب امریکی صدر کا امریکہ کی پیدائشی شہریت کا حق ختم کرنے کا اعلان، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو...
اسلام آباد پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد خان کی طرف سے براہ...
اسلام آ باد سرکاری افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران میں...
اسلام آباد جے ایس بنک کے ایمبیسیڈر علی جہانگیر صدیقی سمیت ایک اعلیٰ سطح کے غیر ملکی سرمایہ کاروں ، بزنس...