کراچی،اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ، نیوز رپورٹر،نامہ نگارخصوصی )یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے سرکاری ایئرلائن( پی آئی اے) کی یورپ کیلئے عائد پروازوں پر پابندی ختم کردی ایاسا کا اجازت نامہ قومی ائیرلائن انتظامیہ کو موصول ہوگیا جس کے بعد ایئر لائن کے یورپی ملکوں کیلئے روٹ بحال ہو گئے ہیں ۔ ایاسانے نجی ایئر لائن ایئر بلیو کو بھی ٹی سی او( تھرڈکنٹری آپریٹرز )اتھورائزیشن جاری کردیا ۔ ایاساترجمان نے جمعہ کو جاری بیان میں کہاہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد بحال ہوگیا جبکہپاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے پاکستانی حکام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ویلڈن کہا‘یورپی سفیر کا کہناتھاکہ پروازیں معطل کرنے کی طرح پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ بھی سیاسی نہیں بلکہ تکنیکی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ 4 سال کی انتھک محنت کے بعد یہ اہم سنگ میل عبور کیا‘ قومی ایئرلائن کی انتظامیہ ایاسا اور ان کے قوانین اور ضابطوں پر مکمل عمل پیرا رہے گی‘ سب سے پہلے پیرس کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی اوریہ آپریشن چند ہفتوں میں شروع ہوجائے گا‘ وزیر اعظم شہباز شریف نےوزیر دفاع‘وزارت ہوا بازی ‘پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام اور پی آئی اے انتظامیہ کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی ساکھ مستحکم ہو گی اور اسے مالی طور پر بھی فائدہ ہو گا،یہ پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کا مظہر ہے‘اس سے یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے ہوائی سفر میں آسانی پیدا ہو گی،جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ خاموشی سے محنت کرو، تمہاری کامیابی خودبولے گی،الحمدللہ پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری ہے،یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے پی آئی اے پر سے پابندی اٹھا لی ہے جس سے یورپ کیلئے براہ راست پروازوں کی راہ ہموار ہو گئی ۔ یہ عمل 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران اس وقت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں اہم کوششوں کے ساتھ شروع کیا گیا تھا،یہ قوم کیلئے قابل فخر لمحہ ہے،اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہناہے کہ آج تاریخی دن ہے’پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں بھی آسانی ہوگی‘پابندی ہٹنے کے بعد یورپی کیلئے پی آئی اے کا فضائی آپریشن جلد بحال ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایاسا نے اپنے مکتوب میں وزارت ہوابازی اور پی آئی اے انتظامیہ کو قومی ایئرلائن پر پابندی ہٹانے کے فیصلے سے باضابطہ طورپرآگاہ کردیا ‘ایاسا کی جانب سے پی آئی اے کی ٹیم اور انتظامیہ کو ان کے سخت ترین اسٹینڈرڈز پر پورے اترنے پر مبارک باد بھی دی ہے۔ترجمان کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات نے اس تاریخی موقع پر وزرات ہوابازی‘سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے ٹیم اور پوری ہوابازی کی صنعت کو ان کے بھرپور تعاون پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر ہوابازی خواجہ محمد آصف نے اپنی ایک ایکس پوسٹ میں پاکستان میں شہری ہوابازی کے حوالے سے خوش خبری سنائی کہ پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی کا خاتمہ ہوگیا۔
اسلام آبادبھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد پر اینٹی ڈرون یونٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔...
اسلام آ باد وزارت صحت نےاسلام آ باد کے سر کاری ہسپتال فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسلام آ باد میں پیش آنے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کےقومی دن پر پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے امیر قطر کو مبارکباد...
کراچی جیو کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا...
واشنگٹن نو منتخب امریکی صدر کا امریکہ کی پیدائشی شہریت کا حق ختم کرنے کا اعلان، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو...
اسلام آباد پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد خان کی طرف سے براہ...
اسلام آ باد سرکاری افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران میں...
اسلام آباد جے ایس بنک کے ایمبیسیڈر علی جہانگیر صدیقی سمیت ایک اعلیٰ سطح کے غیر ملکی سرمایہ کاروں ، بزنس...