اسلام آباد دھرنا، 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہیں،پی ٹی آئی

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا کوئی سیاسی کردار نہیں سینکڑوں کارکنان کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار کو اون نہیں کرتے جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پرامن اور جمہوری جماعت ہے آئین کے تحت احتجاج ہر شہری کا حق ہے ہم نے کوئی غلط اعداد و شمار نہیں بتائے ، بشریٰ بی بی نے خود احتجاج میں شرکت کی حامی بھری تھی ہماری قیادت پر تنقید کا مقصد اصل معاملے سے توجہ ہٹانا ہے تحریک انصاف اور خیبر پختوانخوا حکومت کا کردار الگ چیزیں ہیں ہم نے کبھی کسی سیاسی جماعت کو شرپسند یا قاتل نہیں کہا، سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا مطالبات کی منظوری اور سیاسی و آئینی حقوق کیلئے ہماری تحریک جاری رہے گی، پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور رہنما پارٹی کیساتھ کھڑے ہیں آئندہ کا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی کیساتھ مشاورت سے دوں گا۔