اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے ،وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکر ٹری اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے 21کے افسر سید عطا ء الرحمن کو چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کے عہدے کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ۔ یہ اضافی چارج تین ماہ یا ریگولر تقرری تک کیلئے دیاگیا ۔یہ عہدہ خالی ہو نے کی وجہ سے متروکہ وقف املاک بورڈ میں متعدد کیسز زیر التوا چلے آرہے تھے۔ بریگیڈ ئر قاسم محمود چیف آف سٹاف NDMA،عبدالحمید انور فنانشل ایڈوائزر پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ واہ مقرر ، صوفی عبدالحفیظ چاچڑ کی خدمات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، محمد وقاص خان کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو واپس ، عدنان حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر BISP سندھ ، عمر منہاس اورحافظ محمد روحیل سیکشن افسر وزارت تجارت تعینات ،جوائنٹ سیکرٹری اثاثہ جات ریکوری یونٹ، کابینہ ڈویژن عبدالحمید انور کو تبدیل کرکےفنانشل ایڈوائزر پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ واہ کینٹ مقرر کیا گیا۔عبدالحمید انور کی تقرری 4 سال یا ریٹائرمنٹ تک کیلئے کی گئی ۔بریگیڈ ئر سید قاسم محمود کو وزیر اعظم کی منظوری سےسکانمنٹ پر این ڈی ایم اے کا چیف آف سٹاف مقرر کیاگیا ۔سندھ حکومت میں تعینات سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر محمد مرید رحیمون کے ڈیپوٹیشن میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے صوفی عبدالحفیظ چاچڑ کو تبدیل کرکے ان کی خدمات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، سندھ حکومت کو واپس کی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر ایوانِ صدر اور آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے گریڈ انیس کے افسر محمد وقاص خان کی خدمات آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو واپس کی گئی ہیں۔ آفس سپر نڈنٹ میونسپل کا ر پوریشن ملیر کراچی عدنان حسین کو ڈیپوٹیشن پراسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، سندھ ریجن تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) ایف آئی اے سید دلدار حسین کو تبدیل کرکے ان کی خدمات محکمہٴ پولیس، گلگت بلتستان حکومت کو واپس کی گئی ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد حسین کے ڈیپوٹیشن میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے۔ وہ نیب کے افسر ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن آرگنائزیشن عمر منہاس کو تبدیل کر کے 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر سیکشن افسر وزارت تجارت تعینات کیا گیا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی حافظ محمد روحیل کو تبدیل کرکے ڈیپوٹیشن پرسیکشن افسر وزارت تجارت تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کی منتظر پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کی گریڈ اٹھارہ کی افسر مس زوحا شاکر کو یکم جنوری2025 سے31دسمبر2026تک کیلئے اسٹڈی رخصت دی گئی ہے۔ وہ بیرون ملک تعلیم حاصل کر یں گی۔پاس کے گریڈ 18 کے افسرجاوید نبی کی رخصت منسوخ کر کے انہیں سندھ حکومت میں ہی تعینات رکھاگیا ہے۔
اسلام آبادبھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد پر اینٹی ڈرون یونٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔...
اسلام آ باد وزارت صحت نےاسلام آ باد کے سر کاری ہسپتال فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسلام آ باد میں پیش آنے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کےقومی دن پر پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے امیر قطر کو مبارکباد...
کراچی جیو کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا...
واشنگٹن نو منتخب امریکی صدر کا امریکہ کی پیدائشی شہریت کا حق ختم کرنے کا اعلان، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو...
اسلام آباد پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد خان کی طرف سے براہ...
اسلام آ باد سرکاری افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران میں...
اسلام آباد جے ایس بنک کے ایمبیسیڈر علی جہانگیر صدیقی سمیت ایک اعلیٰ سطح کے غیر ملکی سرمایہ کاروں ، بزنس...