پشاور( نمائندہ جنگ ) وزیراعلی خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں یہ محض پروپیگنڈا ہے ،پشاور میں میڈیا سے بات چیت میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات کی باتیں پروپیگنڈا ہیں، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہے ،ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں، اگر کسی کے باپ میں جرات ہے تو صوبہ میں گورنر راج لگا کر دیکھ لے، بشریٰ بیگم اور مجھے قتل اور اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ،اس مرتبہ اسلحہ لیکر آئیں گے، گولی کا جواب گولی سے دیں گے ، ہم جلد از جلد عمران خان کی رہائی چاہتے ہیں، ہماری اگلی حکمت عملی تیار ہے ، حکومت اور کرسی کی پروا نہیں، اس مرتبہ عمران خان سے بھی درخواست ہے کہ احتجاج کیلئے پرامن کا لفظ نہ کہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج بلاکر ہمارے خلاف کارروائی کی، بھٹو کے دور میں انار کلی بھی ایسی فائرنگ ہوئی اس طرح لیگ ن نے ماڈل ٹاون میں یہ کام کیا ،ہم اپنے بے گناہ لیڈر عمران خان کے لئے نکلے تھے مگر ہمارے پر امن احتجاج پر گولیاں بر سائی گئیں ، ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ،انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اس دن سے ڈریں جب ہم بھی اسلحہ اٹھالیں گے ۔ ہم کرسیوں کے شوقین نہیں اگر کسی میں دم ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں، اگر یہ لوگ اس صوبے میں رہ گئے تو ہم اپنے والد کی اولاد نہیں ہو ں گے، ہم ان کے کر توں سے واقف ہیں ، بشری ٰ بی بی میر ے ساتھ تھیں ہم پر قاتلانہ حملے کئے گئے، ہم پر کلثوم ہسپتال، چائنا چوک اور ڈی چوک میں ایل ایم جی برسٹ مارے گئے، اگر آپ گولیاں چلائیں گے تو ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے جب تک پوری قوم ہماری راہ پر نہیں چلے گی تو انقلاب نہیں آئے گا ۔
اسلام آباد سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کے الزام میں کا رروائی کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے 16 ارکان میں سے منگل کو...
اسلام آباد وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ن نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔ سیکشن افسرکامرس...
اسلام آباد قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے 50 منٹ بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے...
اسلام آباد سات بڑے آئی پی پیز کی ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا منظوری کی درخواست ، نئے ہائبرڈ ٹیک اینڈ پے ماڈل پر...
اسلام آباد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ،دہشتگردی کو3 ماہ میں قصہ پارینہ بنانے کا عزم ،شرکاء کا پاکستا ن سے...
اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس، الیکٹرک اور فیڈر بسوں کی آپریشنل حکمت...
اسلام آباد – اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا دسواں اجلاس منگل کے روز چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد...
اسلام آباد منیارٹی ڈویلپمنٹ فنڈ : 39 ملین روپے کی 31 چھوٹی سکیمیں منظور، غیر مسلم عبادتگاہوں، صحت و تعلیمی...