لاہور(آصف محمود بٹ ) محکمہ داخلہ پنجاب نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کو ہدایت جاری کی ہے کہ انڈر ٹرائل سزا یافتہ قیدیوں کی ایک سے دوسری جیل منتقلی کے حوالے سےپاکستان پرزنز رولز 1978 کے رول 158 پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔پہلی مرتبہ جیلوں کے ریجنل ڈی آئی جیز کو انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ قیدیوں کو ان کے متعلقہ اضلاع میں کی جیلوں میں منتقل کرنے کا اختیار تفویض ہوا ہے۔پاکستان پرزنز رولز 1978کے رول 158 کے مطابق انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کے پاس پہلے سے ہی عام قیدیوں بشمول عمر قید کی سزا پانے والے قیدیوں کو ایک سے دوسری جیل منتقل کرنے کا اختیار ہے جبکہ ہوم سیکرٹری کو سزائے موت پانے والے قیدیوں کی منتقلی کا اختیار حاصل ہے۔ تاہم انتظامی اور سیکورٹی خدشات کی وجہ سے دونوں حکام اپنے اختیارات کا مکمل استعمال نہیں کر تے رہے۔محکمہ داخلہ کی خصوصی کمیٹی نے سفارشات میں یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب بھر کی سنٹرل جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں ڈسٹرکٹ جیلوں میں قیدی کم اور گنجائش زیادہ ہے۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ بہت سے قیدیوں کو پہلے ہی عارضی طور پر ان کے آبائی اضلاع کی جیلوں میں 90 دنوں کے لیے شفٹ کر دیا جاتا ہے،جس نے "سفارش کلچر" کو تقویت دی ہے۔ محکمہ داخلہ کی کمیٹی کی سفارشات میں قیدیوں کو ان کے آبائی اضلاع سے باہر منتقل کرنے کے لیے ایک منظم ٹائم لائن متعین کی گئی ہے اور مختلف زمروں کے قیدیوں کے لیے مخصوص قوانین کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، جن میں ناقص طرز عمل کے حامل، بزرگ قیدی، اور سنگین جرائم کے مرتکب افراد شامل ہیں۔رول 158پر عملدرآمد کرتے ہوئے لمبی سزا پانے والے قیدی جو پہلے ہی اپنی سزا کا کم از کم نصف حصہ کاٹ چکے ہیں کی کسی بھی معافی کو مدنظر رکھتے ہوئے کو ان کے آبائی اضلاع میں یا اس کے آس پاس کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ منتقلی کا یہ عمل پہلے مرحلے کے لیے دسمبر 2024 تک مکمل ہو جائے گا۔
ا سلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے رمضان نیکیوں، بھلائی اور قربانی کا مہینہ ہے یہ مقدس...
اسلام آباد صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسلا کو نقصان پہنچانے والے بیس سال کیلئے جرمانے کے ساتھ جیل بھیجے جا...
اسلام آ باداظہار رائے کی آزادی کئی ملکوں میں پابندیوں کی وجہ سے ایک خواب بنتا جا ر ہاہے، یہ انکشاف ڈنمارک کے...
اسلام آباد سپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی و امریکی صدر کے مشیر ایلون مسک کی سٹارلنک انٹرنیٹ سروس کو پاکستان میں...
اسلام آبادسابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف نے بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کیلئے...
اسلام آبادسینٹ قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار نے چینی کی قیمتوں کو فکس کرنے کے معاملے پرکمپیٹیشن کمیشن آف...
اسلام آ باد وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی...