توشہ خانہ ٹو کیس؛ با نی پی ٹی آئی /بشریٰ بی بی پر پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ٹو کیس میں ملزمان بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی گئی۔ گذشتہ روز فاضل عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میں ہی کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر ملزمان عدالت میں موجود نہیں تھے۔ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔