وفاق کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں تین ماہ کیلئے ہفتہ کی چھٹی ختم

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار،نامہ نگار)پی ٹی آئی احتجاج کے دوران تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبہ کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے وفاق کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں تین ماہ کیلئے ہفتہ کی چھٹی منسوخ کر دی گئ ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔