کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ “میں گفتگو کرتےہوئے ترجمان بشریٰ بی بی،مشال یوسف زئی نے کہا کہ بانی نے کہا تھا ڈی چوک ہی پہنچنا۔بانی نے پیغام دیا تو بشریٰ بی بی کسی اور کی بات کیسے مانتیں،بشریٰ بی بی کو نہیں پتہ تھا کہ بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف مذاکرات کے لئے کیسے پہنچے،بشریٰ بی بی خود بانی پی ٹی آئی سے سنگجانی پر دھرنے کا سننا چاہتی تھیں ،سیکریٹر ی اطلاعات پی ٹی آئی، شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ڈی چوک اسلام آباد میں جتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں اس کی ایف آئی آر وزیراعظم اور وزراپر ہونی چاہئے،اگر ماڈل ٹاؤن میں کارروائی ہوجاتی تو یہ دوسرا قدم نہ اٹھاتے، مشیر وزیراعظم سیاسی امور، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دارالحکومت پر مسلح ہوکر حملہ کرنا کیا جرم نہیں؟ اسلام آباد میں چڑھائی کی گئی، مسلح جتھے میں20 ہزار کے قریب لوگ تھے۔اسلام آباد میں مسلح جتھوں کے ذریعہ چڑھائی کی گئی۔ مسلح افراد کس مقصد کے لئے آئے تھے، جہاں روکا گیا وہاں انہوں نے فائرنگ کی۔ترجمان بشریٰ بی بی،مشال یوسف زئی نے کہا کہ بانی نے کہا تھا ڈی چوک ہی پہنچنا۔بانی نے پیغام دیا تو بشریٰ بی بی کسی اور کی بات کیسے مانتیں۔بشریٰ بی بی تک بیرسٹر گوہر کا پیغام پہنچایا گیا۔پیغام تھا بانی سنگجانی میں دھرنے پر راضی ہیں۔بشریٰ بی بی نے کہا میری بانی سے بات کرائیں۔بانی کہہ دیں تو وہ مان جائیں گی۔ بیرسٹر گوہر سے بات ہوسکتی تھی تو بشریٰ بی بی سے بھی ممکن تھی۔ بشریٰ بی بی احتجاج سے جانا نہیں چاہتی تھیں۔گاڑ ی پر کیمیکل پھینکا جس سے شیشہ دھندلا ہوگیا۔اس لئے بشریٰ بی بی کو گاڑی بدلنی پڑی۔
اسلام آبادبھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد پر اینٹی ڈرون یونٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔...
اسلام آ باد وزارت صحت نےاسلام آ باد کے سر کاری ہسپتال فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسلام آ باد میں پیش آنے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کےقومی دن پر پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے امیر قطر کو مبارکباد...
کراچی جیو کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا...
واشنگٹن نو منتخب امریکی صدر کا امریکہ کی پیدائشی شہریت کا حق ختم کرنے کا اعلان، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو...
اسلام آباد پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد خان کی طرف سے براہ...
اسلام آ باد سرکاری افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران میں...
اسلام آباد جے ایس بنک کے ایمبیسیڈر علی جہانگیر صدیقی سمیت ایک اعلیٰ سطح کے غیر ملکی سرمایہ کاروں ، بزنس...