اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ،نمائندہ جنگ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا ءکی اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ ہو سکی ،جیل انتظامیہ نے واضح کیا کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر تھانہ نیو ٹائون پولیس کی تحویل میں ہے ، لہٰذا جیل انتظامیہ ملاقات کرانے کی مجاز نہیں ،ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی کے وکلاء فیصل چوہدری اور فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دی تھی ، عدالت نے اڈیالہ ل جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملاقات کی ہدایت دی ،عدالتی حکم لے کر ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک، غلام حسنین سنبل اور راجا متین جیل پہنچے مگر ملاقات نہ کرائی گئی ۔وکلاء نے میڈیا کو بتا یا کہ جیل انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن دکھایا جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی کسٹڈی پولیس کے پاس ہے مقدمہ کے تفتیشی افسر راشد کیانی سے رابطہ کیا گیا مگرانہوں نے ملاقات سے گریز کیا، ۔ قبل ازیں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی سےتحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے وکلاء ملک فیصل اور غلام حسنین سنبل نے استدعا کی جیل سپرنٹنڈنٹ کو عمران خان سے ملاقات کروا نے کی ہدایت جاری کی جائے ، عدالت نے سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب میں مانگا بعدازاں سرکاری وکیل محمد یوسف نے عدالت کو بتایا ملزم عدالتی تحویل میں نہیں بلکہ تھانہ نیوٹائون میں درج ایک مقدمہ میں گرفتاری کے بعد جسمانی ریمانڈ پر ہےلہذا درخواست گزار اس کیس کے تفتیشی افسر سے رابطہ کریں، بعد ازاں عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر ہے ، بوجہ حفاظتی انتظامات اڈیالہ جیل کے کمیونٹی کمپلیکس کو وقتی طور پر پولیس سٹیشن بنایا گیا ہے لہذا ملاقات کیلئے تفتیشی افسر سے رابطہ کریں۔
اسلام آبادبھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد پر اینٹی ڈرون یونٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔...
اسلام آ باد وزارت صحت نےاسلام آ باد کے سر کاری ہسپتال فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسلام آ باد میں پیش آنے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کےقومی دن پر پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے امیر قطر کو مبارکباد...
کراچی جیو کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا...
واشنگٹن نو منتخب امریکی صدر کا امریکہ کی پیدائشی شہریت کا حق ختم کرنے کا اعلان، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو...
اسلام آباد پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد خان کی طرف سے براہ...
اسلام آ باد سرکاری افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران میں...
اسلام آباد جے ایس بنک کے ایمبیسیڈر علی جہانگیر صدیقی سمیت ایک اعلیٰ سطح کے غیر ملکی سرمایہ کاروں ، بزنس...