ن لیگ نےPTI پر پابندی کی ایک اورقرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی

30 نومبر ، 2024

لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی، قرارداد مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمیٰ کاردار نے پیش کی،جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ایک مخصوص سیاسی پارٹی کی ملک بھر میں افرا تفری پھیلانے کی مذموم کوشش کی اس پر زور مذمت کرتا ہے، تحریک انصاف نے پر تشدد احتجاج سے ملک بھر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیرائو کیا۔