نیب کی بشریٰ بی بی کی گرفتاری یا تفتیش کیلئے ٹیم پشاور بھیجنے کی تردید

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد ( طاہر خلیل) وفاقی حکومت کے ذرائع نے نیب کے حوالے سے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ نیب کی کوئی ٹیم بشریٰ بی بی کو گرفتار یا تفتیش کرنے پشاور گئ ہے ،ذرائع نے کہا کہ نیب کی کوئی ٹیم پشاور نہیں بھیجی گئی اور بشریٰ بی بی پہلے ہی نیب کیس میں ضمانت پر ہے اس لئے نیب کو ان کی فوری گرفتار ی مطلوب نہیں ۔