NA/ 262ضمنی الیکشن 16جنوری کوہوگا، ترقیاتی سکیموں کے اعلان /ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔262کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کے بعد ترقیاتی سکیموں کے اعلان اور سرکاری ملازمین کی ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ میں 29 نومبر سے 16جنوری 2025کے دوران کسی بھی قسم کی ترقیاتی سکیموں کے اعلان اور سرکاری ملازمین کی ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔