بڑھتی آبادی کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے 10لاکھ نئے اساتذہ کی ضرورت

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) پاکستان کو بڑھتی آبادی کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے 10لاکھ نئے اساتذہ کی ضرورت ہے جبکہ 18لاکھ اساتذہ کو جدید چیلنجز کیلئےتیار کر نا ہو گا، اساتذہ کے تربیتی انسٹیوٹ کے حوالے سے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلینس ان ٹیچر ایجوکیشن اور لمز سکول آف ایجوکیشن کے اشتراک سے اساتذہ کے تربیتی منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔