FIA امیگریشن میں ڈائریکٹ بھرتی خواتین کا لازمی تفتیشی ٹریننگ کورس کورس کا انعقاد

30 نومبر ، 2024

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے امیگریشن میں عرصے سے تعینات خواتین افسران جن کو عدالتی فیصلے کے بعد ادارے میں ضم کر دیا گیا تھا اور اب وہ مختلف سرکلز میں تعیناتی اور تفتیش کی خواہاں ہیں ان کو ایف آئی اے ٹریننگ اکیڈمی میں چھ ماہ کے لازمی تفتیشی ٹریننگ کورس میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان خواتین میں انسپکٹر اور سب انسپکٹرز شامل ہیں۔