کراچی ، بیروت، استنبول (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) شام میں باغیوں اور ترک حمایت یافتہ جنگجو ایک بار پھر حلب شہر میں داخل ہوگئے ،شامی فوج سے شدید لڑائی ، 255افراد ہلاک ہوگئے ۔ شام میں جنگ کی صورتحال پر نظر رکھنی والی مبصر تنظیم سیرین آبزیروٹری کا کہنا ہے کہ شامی باغیوں نے حلب کے پانچ اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ شامی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ترک حمایت یافتہ جنگجوئوں کا بڑا حملہ پسپا کرتے ہوئے ان کے قبضہ کئے گئے علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے ۔ترکیہ نے شام میں باغیوں کے علاقے ادلب پر "حملوں" کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جہاں شامی اور روسی لڑاکا طیاروں نے مبینہ طور پر فضائی حملے کئے ہیں ۔ ترک وزارت خارجہ نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان حملوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔حالیہ جھڑپوں کے نتیجے میں خطے میں ناپسندیدہ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے اے ایف پی کو بتایا کہ حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) اور اس کے اتحادی دھڑوں کا "حلب شہر کے پانچ علاقوں پر کنٹرول ہے"، انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتی فورسز کی جانب سے کسی خاص مزاحمت کے بغیر پیش قدمی کی گئی ہے، یہ پیش قدمی برسوں بعد باغیوں کے سب سے بڑے حملے کے چند دن بعد ہوئی ہے ۔شامی فوج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ہماری افواج مسلح دہشت گرد گروپوں کی جانب سے شروع کی گئی بڑی کارروائی کو پسپا کررہی ہیں۔ فوج نے ایک بیان میں مزید کہا کہ وہ "کچھ پوزیشنوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔
اسلام آباد پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں 5131 غلط افراد کو اولڈ ایج بینیفٹ پینشن کی مد میں 2ارب 79کروڑ روپے...
اسلام آباد سعودی عرب ،مدینہ منورہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے...
کراچی جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے...
اسلام آباد 300یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا بل 11ہزار 700 روپے ہو گا ، 201تا 300یونٹ کا بیس ریٹ 32.5 ،اوسط...
اسلام آباد حکومت نے 9 ماہ کے تعطل کے بعد اوگرا میں فنانس کے رکن کےلیے تین امیدواروں کے ناموں کو بالآخر حتمی...
اسلام آباد مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ملک ہے اور حیثیت ایک قابض ملک کی ہے، جمعیت...
اسلام آباد حکومت نے 392 بیج کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں اور جعلی بیجوں کی فروخت کے خلاف بڑے پیمانے پر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے کینالز کے معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلی...