پاکستان، روس کے درمیان پارلیمانی روابط میں فروغ خوش آئند،سپیکر

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد (طاہر خلیل)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان پارلیمانی روابط میں فروغ خوش آئند ہے،پارلیمانی سفارت کاری دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں کلیدی اہمیت کی حامل ہےجمعہ کوسپیکر نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ روس کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر سے ملاقات کی ویلنٹینا میٹ ویانکو نے سپیکر اور پارلیمانی وفد کی فیڈرل اسمبلی آف رشین فیڈریشن آمد پر خیر مقدم کیااور کہا کہ پاکستان اور روس کے مابین پارلیمانی روابط میں اضافے کو روس قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ایاز صادق نے پاکستان میں منعقدہ پہلی سپیکرز کانفرنس میں روسی ہم منصب کی شرکت و حمایت کو سراہا،سپیکر نے دونوں ممالک کے مابین سفارتی، پارلیمانی و حکومتی سطح پر روابط میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا،سپیکر نے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمان کے مابین روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔