عمر ایوب نے افواج پاکستان میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کی، عرفان صدیقی

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمر ایوب نے افواج پاکستان میں تفرقہ ڈالنے اور بغاوت پراکسانے کی کوشش کی۔لشکروں کی مزاحمت کیلئے آئین اور قانون فوج سمیت تمام سکیورٹی ایجنسیز کو واضح کردار دیتے ہیں ، سینیٹر عرفان صدیقی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ فائنل کال کی شرمناک پسپائی کے بعد اپنے فسطائی حربوں پر غور کرنے کے بجائے عمر ایوب نے افواج پاکستان میں تفرقہ ڈالنے اور بغاوت پر اکسانے کی نہایت مذموم کوشش کی ہے۔