ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار 310، الیکشن کمیشن

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر د یئے ہیں ،ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار 310 ہو گئی ہے ، خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 11 لاکھ 77 ہزار 480 اور مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 830 ہو گئی ، مرد ووٹرز کا تناسب 53عشاریہ 74 فیصد اور خواتین ووٹرکا تناسب 46 عشاریہ 26 فیصد ہو گیا ، اسلام آباد میں ووٹرز کی کل تعداد 11 لاکھ 54 ہزار 471 ،خواتین ووٹرز 5 لاکھ 49 ہزار 440 ، مرد ووٹرز 6 لاکھ 5ہزار 31 ہو گئی ،پنجاب میں کل ووٹرز 7 کروڑ 53 لاکھ 753 ہو گئی ، خواتین ووٹرز 3 کروڑ 51 لاکھ 76 ہزار 393،مرد ووٹرز 4 کروڑ ایک لاکھ 24 ہزار 360 ، سندھ میں ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 36ہزار 414 ہے خواتین ووٹرز ایک کروڑ 27 لاکھ 46ہزار 216 ، مرد ووٹرز ایک کروڑ 49 لاکھ 90 ہزار 198 ہے ، بلوچستان میں ووٹرز کی کل تعداد 55 لاکھ 26 ہزار 217،خواتین ووٹرز 24 لاکھ 29 ہزار 667اور مرد ووٹرز 30 لاکھ 96 ہزار 550 ہو گئی ہے ،خیبر پختونخواہ میں ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 36 ہزار 455، خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 2 لاکھ 75 ہزار 754 ، مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ 60 ہزار 69 ہے ۔