گورنر راج اور سیاسی جماعت پر پابندی مسئلے کا حل نہیں،رضاربانی

30 نومبر ، 2024

کراچی (نمائندہ جنگ) سینیٹ کے سابق چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ نافذ کرنے کے بعد حکومت کو سیاسی مذاکرات کی طرف بڑھنا چاہیے۔ گورنر راج کا نفاذ کوئی حل نہیں، 1973کےآئین کاآرٹیکل ,234,232 میں صورتحال موجود ہے، یہ سیاسی طور پر دانشمندانہ اقدام نہیں ہے، اس سے تفریق و سیاسی عدم استحکام بڑھے گا ،دہشت گردی میں اضافہ ہو گا۔ سیاسی جماعت پر پابندی لگانا بھی کوئی مسئلے کا حل نہیں۔