اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد)ایف بی آر،گریڈ 19 کے 22افسر ان سینئر مینجمنٹ کورس کے لئے نامزد،افسروں کو سنیارٹی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھجوایا جائے گا،وفاقی حکومت کےریونیوڈویژن کے سیکرٹری چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے اختتام ہفتہ سرکلر (نمبر C.No.14(16)/2002-M.I) جاری کیاجس میں بی ایس-19 یا مساوی گریڈ کے افسران کو 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزدگی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ۔ یہ کورس 27 جنوری 2025 سے 16 مئی 2025 تک نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں ہوگا۔ سرکلر کے مطابق افسران کو ان کی سنیارٹی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوایا جائیگا۔ افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تازہ ترین سالانہ میڈیکل رپورٹ بھی بورڈ میں جمع کروائیں۔ یہ سرکلر جن بائیس سینئر افسران کو بھیجا گیا ہے ان میں خیل محمد، ڈائریکٹر (OPS)، ڈائریکٹوریٹ آف آئی پی آر انفورسمنٹ (نارتھ) اسلام آباد، سلامت علی، سیکرٹری ایف بی آر (ہیڈکوارٹرز) اسلام آباد، اسماء حمید ایڈیشنل کلیکٹر، چیف کلیکٹر آف کسٹمز انفورسمنٹ (سینٹرل) لاہور (جو اس وقت 8 جولائی 2025 تک طویل رخصت پر ہیں)، فہد علی سیکرٹری، ایف بی آر (ہیڈکوارٹرز) اسلام آباد، سلمان اافضال ڈومین آفیسر پاکستان سنگل ونڈو کمپنی اسلام آباد، آثر نوید ایڈیشنل کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز (ایئرپورٹس) اسلام آباد، باسط حسین ایڈیشنل کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی، ہونناک بلوچ، سیکرٹری، ایف بی آر (ہیڈکوارٹرز) اسلام آباد، واجد علی، ایڈیشنل کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف ہیڈکوارٹرز انفورسمنٹ، اسلام آباد، سعدیہ نوری، سیکرٹری، ایف بی آر (ہیڈکوارٹرز) اسلام آباد، ارم سہیل ایڈیشنل کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ)لاہور، افضل احمد، ایڈیشنل کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز (اپریزل) کوئٹہ، پیرزادہ محمد عمر قاسمی ایڈیشنل کلیکٹر کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزل (ایسٹ) لاہور، عطا اللہ شبیر سیکرٹری، ایف بی آر (ہیڈکوارٹرز) اسلام آباد، عرفان خان، ایڈیشنل کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) پشاور،انصیر انیس، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ- نارتھ (کسٹمز) اسلام آباد، علی رضا ترابی، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ (ہیڈ کوارٹرز) کراچی، محمد طیب، سیکرٹری، ایف بی آر (ہیڈ کوارٹرز)، اسلام آباد، شاکر محمد، ایڈیشنل کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز (اپریزل)، پشاور، اسد اللہ لاریک ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ہیڈ کوارٹرز، پی سی اے اور انٹرنل آڈٹ، کراچی، رياض حسین، ایڈیشنل کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز (اپریزل)، پی ایم بی کیو، کراچی، اور طاہر حبیب چیمہ، جوائنٹ سیکرٹری، وزیراعظم آفس (پبلک) اسلام آباد شامل ہیں۔
لاہور وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب گڈ گورننس، میرٹ میں تمام صوبوں سے لیڈ کررہا ہے،مریم...
راولپنڈیضلع مری میں بے ہنگم اور غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کیلئے نئے بلڈنگ بائی لاز2024-25جاری کردئیے گے...
اسلام آباد یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے اپنے انفارمیشن سکیورٹی مینجمنٹ سسٹم کے لئے آئی ایس او...
اسلام آباد وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے انکی رہائش گاہ پر...
کراچی جیوکے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما اور رکن...
کراچی کراچی میں بھی جرگوں میں فیصلے کرنا شروع کردئے گئے ہیں،اسلحے کے کھلے عام استعمال نے ڈسٹرکٹ ملیر پولیس...
اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 177 کارکنان کی...
اسلام آبادصدر ملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لئے ہیں ، قومی کا اجلاس پیر 13...