پاکستان میں رواں سال پولیو سے متاثرہ کیسز کی تعداد 56 تک پہنچ گئی

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے)پاکستان میں رواں سال پولیو سے متاثرہ کیسز کی تعداد 56 تک پہنچ چکی ہے جو انتہائی تشویشناک اور فوری مؤثر اقدامات کی متقاضی ہے، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پِیما) کے مرکزی صدر پروفیسر عاطف حفیظ صدیقی نے والدین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس معذور کر دینے والی بیماری سے بچانے کے لیے بروقت پولیو ویکسینیشن کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن ہی واحد مؤثر ذریعہ ہے۔ یہ ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ، مؤثر اور ہمارے بچوں کی صحت کیلئے ناگزیر ہے۔