IMT سپیکٹرم اجراء ، آئندہ برس اپریل میں نیلامی کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کیلئے آئی ایم ٹی سپکیٹرم کے اجراء کےلیے آئندہ برس اپریل میں نیلامی کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، اس حوالے سے امریکی کنسلٹنٹ کمپنی این ای آراے کی جانب سے اب تک کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا اور مختلف معاملات زیر غور لائے گئے، یہ فرم پیپرا رولز اور ای پیڈز کے تحت پی ٹی اے نے نومبر میں ہائیر کی ہےتاکہ پاکستان کی مارکیٹ کا جائزہ لیاجاسکے اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشارت کر کے پالیسی سفارشات تیار کی جائیں۔