آئینی بنچ آئندہ عدالتی ہفتہ کے دوران متعدداہم مقدمات کی سماعت کریگا

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ کا آئینی بنچ سوموار 2دسمبر سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتہ کے دوران آئینی نوعیت کے متعدد مقدمات کی سماعت کریگاجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی،جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل پانچ رکنی آئینی بنچ تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواست، آڈیوز لیک کیس ، پی آئی اے کی نجکاری ،ای او بی آئی کے پنشنروں کو پنشن کی ادائیگی سے متعلق66 درخواستوں ،خیبر پختونخوا پاور کرشرز رولز 2020سے متعلق درخواست ،سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کے موقع پر پارٹی پالیسی کیخلاف اراکین قومی اسمبلی کے ووٹ کے استعمال سے متعلق کیس ،قیدیوں کیساتھ دوران قید کئے جانیوالے سلوک سے متعلق کیس ،بجلی کے بلوں میں خوفناک اضافہ کیخلاف مقدمہ اور آئی پی پی کیساتھ حکومتی معاہدوں سے متعلق کیس ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست ،54ارب روپے کے قرضوں کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس ،ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر فارن کرنسی اکائونٹس کھولنے سے متعلق مقدمہ،کراچی کے گرین بلٹ پر قبضہ کیخلاف درخواست ،لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق آمنہ مسعود کی درخواست ،اولڈ ریلوے گالف کلب کی لیزنگ سے متعلق مقدمہ ،الیکشن ایکٹ 2024میں دوسری ترمیم کیخلاف پی ٹی آئی کے چیئرمین ،گوہر علی خان کی درخواست،ہائیکورٹ اور چیف کورٹ گلگت بلتستان کے دائرہ کار سے متعلق کیس ،اسلام آباد سے کچی آبادیوں کے خاتمہ سے متعلق از خود نوٹس کیس،اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات کو جلد نمٹانے سے متعلق درخواست میں فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔