خیبر پختونخوا میں گورنر راج کیلئے وفاق نے کوئی رابطہ نہیں کیا ،فیصل کریم کنڈی

30 نومبر ، 2024

چارسدہ(نمائندہ جنگ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے لئے وفاق کی جانب سے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے ۔ صوبے کے مسائل کے حل، امن کے قیام اور وسائل کی تقسیم کیلئے 5 دسمبر کو گورنر پاؤس میں آل پارٹی کانفرنس طلب کی ہے جس میں رکت کیلئے وزیراعلیٰ سمیت صوبے کے تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جار ہی ہے ۔ صوبے کے مسائل کے حل کیلئے وفاق سے بھی مدد طلب کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ولی باغ آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔