پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح 33 ارب روپے پر پہنچ گئی

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح 33 ارب روپے پر پہنچ گئی۔ ترجمان کے مطابق ٹرینوں کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ریلوے نے 5 ماہ میں مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں سے 33 ارب روپے کما لئے جکہ گزشتہ سال اسی دورانیے میں 29 ارب روپے آمدن ہوئی تھی۔ چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ریلوے عامر علی بلوچ نے مارچ 2025 تک کراچی سے پشاور تک مین لائن ون (ایم ایل ون) پر گرانڈ ورک شروع ہونے کا روشن امکان ظاہر کیا ہے۔