سپریم کورٹ : ایک ماہ کے دوران4 ہزار سے زائد مقدمات نمٹادیئے

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 4ہزار سے زائد مقدمات نمٹادیے ،اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے 28 اکتوبر سے 29 نومبر تک 4 ہزار 3 سو 72 مقدمات نمٹائے جبکہ عدالت میں 1 ہزار8 سو 53 نئے مقدمات دائر ہوئے ہیں ، اعلامہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر قیادت انصاف کی تیز تر فراہمی کا ہدف حاصل ہواہے۔