آئی جی پنجاب کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ،پی ٹی آئی احتجاج میں زخمی اہلکاروں کی عیادت

30 نومبر ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے جمعہ کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی احتجاج میں زخمی پولیس افسران، اہلکاروں اور رینجرز جوانوں کی عیادت کی، انہوں نے ایس پی محمد فاروق بھٹہ، کانسٹیبلز سمیع اللہ، واجد علی اور رینجرز اہلکاروں کی عیادت کی، خیریت دریافت کی۔