کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کےسوال یہ سیاسی جماعت نہیں، فتنہ ہے، وزیراعظم کی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید۔سخت ایکشن یا افہام و تفہیم؟ حکومت کو اس وقت کون سا راستہ اپنانا چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئےتجزیہ کاراعزاز سید نےکہا کہ پاکستان عملی طو رپر بند گلی میں چلا گیا ہے۔ہم آمرانہ ریاست ہیں۔وزیراعظم نے جو پابندی عائد کرنے کی بات کی پیچھے ایک پوری سوچ ہے، تجزیہ کاربینظیر شاہ نے کہا کہ جو ملک دنیا کوسرمایہ کاری کی دعوت دے رہا ہے۔ وہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے خلاف سخت ایکشن لینے جارہا ہے۔ ایک غیر مستحکم ملک میں کون سرمایہ کاری کرنا چاہے گا، وزیراعظم فیصلہ کریں گے کون سیاسی جماعت ہے یا ملک کے عوام فیصلہ کریں گے،تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی پر پابندی لگی اور کے پی میں گورنر راج لگایا تو اس سے بڑا پاگل پن کوئی نہیں ہوگا،تجزیہ کارمظہر عباس نےکہا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ طاقتور مسئلہ حل کریں تو پھر جمہوریت کی بات نہ کریں۔سیاسی جماعتیں اپنے مسائل خود حل کریں ہم کب تک تیسری قوت کی طرف دیکھتے رہیں گے۔پی ٹی آئی سبق سیکھے۔تجزیہ کاربینظیر شاہ نے کہا کہ سیاسی مسئلہ ہے اس کو سیاسی طریقے سے حل کرنا چاہئے۔پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے19 ملین ووٹ حاصل کئے ہیں۔آج بھی آزاد اور شفاف انتخابات ہوتے ہیں تو پی ٹی آئی جیت جائے گی۔پی ٹی آئی کو کہا جارہا ہے کہ ہم آپ کو احتجاج اجازت نہیں دیں گے۔
بیجنگامریکہ نے پاکستانی طالب علموں کے لیے دروازے بند،چین نے کھول دیئے،چین میں پاکستانی طالب علموں کی تعداد...
اسلام آباد دوحہ میں منعقدہ انٹرنیشنل فیسلیٹیشن کانفرنس 2025 کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں آئی سی اے او کے...
اسلام آ باد پاکستان کی جانب سےٹرانزٹ ٹریڈکی آڑمیں اسمگلنگ کےخلاف ٹھوس اقدامات کے نتیجے میں رواں مالی سال...
اسلام آباد خواتین کے جائیداد کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے، وفاقی محتسب برائے انسدادِ...
نیویارک امریکا کے عالمی شہرت یافتہ انسانی حقوق اور اقلیتوں کے لئے مساویانہ حقوق کے علمبردار ریور ینڈ جیسی...
لاہور قومی احتساب بیورو ے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اگلے ہفتے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری...
اسلام آباد سینٹ نے موجودہ سینیٹر تاج حیدر اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر الگ الگ تعزیتی...
اسلام آباد حماس کے ساتھ جاری تنازعہ میں فلسطینیوں کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے مالدیپ حکومت نے اسرائیلی...