بگوٹا(آئی این پی )کولمبیا کی سربراہی میں 62 ممالک نے ڈرگ ڈیلرز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کی کھیپ پکڑ کر منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والے نئے روٹ کا پتہ لگا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا نے 62ممالک کیساتھ ملکر دو ہفتوں پر مشتمل کومبنگ آپریشن کے دوران تاریخ کی سب سے پکڑی منشیات کی کھیپ پکڑی جسے6(semi-submersible vessels) ایسی کشتیوں میں چھپا کر لایا جا رہا تھا جو آدھی پانی کے اندر اور آدھی باہر ہوتی ہیں۔کولمبین نیوی کے انسداد منشیات یونٹ کے ڈائریکٹر کیپٹن مینوئل روڈریگوئز کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بہت بڑی کامیابی ہے، ہم نے ناصرف بہت سی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچا لیا بلکہ ڈرگ مافیا کے پاس 8اعشاریہ 5 ارب ڈالر بھی پہنچنے سے روک لیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن کے دوران 400سے زائد افراد کو گرفتار کر کے ناصرف اسلحے کی غیر قانونی اسمگلنگ کو روکا گیا بلکہ انسانی اسمگلرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ کوکین کو آسٹریلیا اسمگل کرنے کیلئے خاص قسم کی کشتیوں کے ذریعے پیسیفک اوشن میں جنوب مغربی کلیپیٹرن جزیرے کا روٹ استعمال کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی کھیپ کا مجموعی وزن 1400ٹن ہے جس میں 225ٹن کوکین اور 1000ٹن گانجھا شامل ہے۔
اسلام آباد سپریم کورٹ نے جائیداد کی مشکوک منتقلی کو غیر قانونی قرار دیکر اپیل خارج کردی اوریہ آبزرویشن دی...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نے قبل از وفات بیٹی کے ورثا کے حقوق بحال کر دیئے، جنھیں 68برس تک ریونیو ریکارڈ...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر...
کراچیمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اصل مجرمان کو تحفظ دینے...
کراچی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کراچی کا دو روزہ دورہ کرتے ہوئے شہر کی اہم...
کراچی ایشیا کے امیر ترین خاندانوں کی دولت میں ریکارڈ اضافہ، AI نے نئی رفتار دے دی، چِپس، دھاتوں اور...
واشنگٹن امریکی ایوان نمائندگان میں بحران، دو ارکان مستعفی، دو کی برطرفی کا خطرہ، ایرک سواول ویل کا الزامات...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچ نے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی تقرری...