کربلا (اے ایف پی) عراق میں بہتر حالات اور زیادہ تنخواہوں کے باعث غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے تاہم اب عراقی حکومت نے اس معاملے پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی ہیں، عراقی حکام کے ریستورانوں اور دکانوں پر چھاپے ، ریستوران مالکان کا کہنا ہے کہ چوہے بلی کا کھیل جاری رہتا ہے، ان کے مطابق غیرملکی ملازمین کو رجسٹرڈ نہیں کرواتے کیوں کہ رجسٹریشن فیس کافی زیادہ ہے، بیشتر تارکین وطن کا تعلق پاکستان ، شام اور بنگلہ دیش سے، 50ہزار پاکستانی زائرین غیر قانونی مقیم اور کام کررہے ہیں۔ عراق کی وزارت محنت کے مطابق ملک میں آنے والے زیادہ تر غیرقانونی تارکین وطن کا تعلق پاکستان، شام اور بنگلہ دیش سے ہے۔ وزارت محنت نے 40ہزار رجسٹرڈ تارکین وطن کارکنوں کا بھی حوالہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراقی حکام غیر ملکی کارکنوں کی تعداد کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس تناظر میں مختلف گھروں، ریستورانوں اور دکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ عراق میں کچھ غیر دستاویزی کارکن وزٹ ویزے یا پھر مقدس مقامات کی زیارتوں کیلئے آئے تھے۔ جولائی میں وزیر محنت احمد الاسدی نے کہا تھا کہ ان کی وزارت چھان بین کر رہی ہے اور یہ کہ50ہزار پاکستانی زائرین اس وقت عراق میں’’غیرقانونی طور پر ٹھہرے‘‘ ہوئے ہیں اور کام کر رہے ہیں۔
کراچیحماس نے کہا کہ فلسطینیوں کے گھروں پر بمباری اور قتل عام کرنے سے غزہ میں نتن یاہو کو کسی صورت فتح نہیں ملے...
کراچی کورنگی میں گارمنٹس کارخانہ سے کارخانہ کے مالک کی لاش ملی جسے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا تھا ،...
اسلام آبادحکومتِ پاکستان کے "اڑان پاکستان" کے پروگرام کے تحت الیکٹرانک اور ڈیجیٹل وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے...
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ماسکو کی گرینڈمسجد کے نائب مفتی روحجان آبیزوف سے ملاقات کی اور...
کراچی کینیڈا نے اپنی نئی وذیٹر ویزا پالیسی پر رواں ماہ سے عمل درآمد شروع کر دیا ہے اور ان کو چار کیٹگریز میں...
کراچی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ تین روزہ میڈیا لٹریسی سیمینار سیریز سے 700؍ سے زائد شرکاء...
اسلام آباد وزیر اعلیٰ کےعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ قوم جانتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ ذاتیات پر مبنی...
واشنگٹن بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اس نے بنگلہ دیش کے ساتھ موجودہ کئی ارب ڈالر کے...