کراچی ، بیروت، استنبول (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) شام میں باغیوں اور ترک حمایت یافتہ جنگجو ایک بار پھر حلب شہر میں داخل ہوگئے، شامی فوج سے شدید لڑائی،255افراد ہلاک ہوگئے۔ شام میں جنگ کی صورتحال پر نظر رکھنی والی مبصر تنظیم سیرین آبزیروٹری کا کہنا ہے کہ شامی باغیوں نے حلب کے پانچ اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ شامی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ترک حمایت یافتہ جنگجوئوں کا بڑا حملہ پسپا کرتے ہوئے ان کے قبضہ کئے گئے علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔ ترکیہ نے شام میں باغیوں کے علاقے ادلب پر "حملوں" کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جہاں شامی اور روسی لڑاکا طیاروں نے مبینہ طور پر فضائی حملے کئے ہیں۔ ترک وزارت خارجہ نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان حملوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ حالیہ جھڑپوں کے نتیجے میں خطے میں ناپسندیدہ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
کراچی سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹولوجی کورنگی میں 2024کے دوران ایک لاکھ سے زائد بچوں کو صحت کی...
لاس اینجلس امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں منگل سے لگی تاریخ کی بدترین آگ پر اب تک...
کراچیفیکٹ چیک کے خاتمے کے میٹا کمپنی کے فیصلے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے شرمناک...
پیرس فرانس میں پاکستانی ناظم الامور حذیفہ خانم نے کہا ہے کہ پیرس کیلئے قومی ائیر لائن کی پروازیں بحال ہونا...
اسلام آ باد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سر کاری ملازمین کی دوہری شہریت کے ایشو پر اگلے اجلاس میں سیکرٹریز کمیٹی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ میں ریگولر بینچز کا نیا روسٹر جاری کردیا گیا۔ 4 ڈویژن اور 4سنگل بینچز 13جنوری سے 8فروری کو...
کراچیملک بھر میں ملا وٹ شدہ ایل پی جی کی فروخت سے لاکھوں زندگیاں خطرے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اوگرا نے مکسنگ...
سان فرانسسکو ایئر لائنز اور ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ اوئیر نے رپورٹ کیا کہ جنوبی امریکہ میں طوفان کی وجہ سے جمعہ...