کراچی( افضل ندیم ڈوگر )متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی کراچی میں تقریبات کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہیں۔ وفاقی اردو یونیورسٹی میں طلبا نے یو اے ای کا قومی دن نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا، طلبا نے یو اے ای کے قومی دن پر برادر اسلامی ملک کو دلی مبارکباد پیش کی۔ طلبا نے یو اے ای کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اور ترانہ بھی پڑھا گیا۔ کراچی کیساتھ ساتھ اندرون سندھ میں بھی یو اے ای کے قومی دن کی تقریبات جاری ہیں، لاٹکانہ کے شیخ زائد اسپتال میں بھی یو اے ای کے قومی دن کی تقریب ہوئی، ڈاکٹرز اور مریضوں نے ساتھ مل کر یو اے ای کے قومی دن کی خوشیاں منائیں، اسپتال کو مختلف رنگ کی لائٹوں سے سجایا گیا تھا۔ قونصل جنرل بخیت عتیق کا کہنا تھا کہ یو اے ای پاکستان کے تعلقات برادرانہ ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہورہے ہیں۔ یو اے ای کے قومی دن کی تقریبات پاکستان میں بڑے پیمانے پر ہونا اسکا منہ بولتا ثبوت ہے۔
کراچی سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹولوجی کورنگی میں 2024کے دوران ایک لاکھ سے زائد بچوں کو صحت کی...
لاس اینجلس امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں منگل سے لگی تاریخ کی بدترین آگ پر اب تک...
کراچیفیکٹ چیک کے خاتمے کے میٹا کمپنی کے فیصلے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے شرمناک...
پیرس فرانس میں پاکستانی ناظم الامور حذیفہ خانم نے کہا ہے کہ پیرس کیلئے قومی ائیر لائن کی پروازیں بحال ہونا...
اسلام آ باد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سر کاری ملازمین کی دوہری شہریت کے ایشو پر اگلے اجلاس میں سیکرٹریز کمیٹی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ میں ریگولر بینچز کا نیا روسٹر جاری کردیا گیا۔ 4 ڈویژن اور 4سنگل بینچز 13جنوری سے 8فروری کو...
کراچیملک بھر میں ملا وٹ شدہ ایل پی جی کی فروخت سے لاکھوں زندگیاں خطرے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اوگرا نے مکسنگ...
سان فرانسسکو ایئر لائنز اور ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ اوئیر نے رپورٹ کیا کہ جنوبی امریکہ میں طوفان کی وجہ سے جمعہ...