اسرائیلی جارحیت سے 20ارب ڈالر کا نقصان ہوا، لبنان

30 نومبر ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک)لبنان کے وزیر معاشیات و تجارت نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے ہمیں 15سے 20ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سیاحت کے شعبے کو 10ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا رہا جس کی وجہ سے 5لاکھ کے قریب لبنانی بے روزگار ہوئے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کی وجہ صرف اہم شعبوں میں ہی کام بہت زیادہ متاثر ہوا اور اس سے خزانے کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔وزیر امین السلام نے کہا کہ17ستمبر کے بعد سے شروع ہونے والی جارحیت کے نتیجے میں 14لاکھ لوگ بے گھر ہوئے، اس کے علاوہ ہزاروں کو بڑی تباہی سے دوچار ہونا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں زراعت اور سیاحت کے شعبے کو 10ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا رہا ۔