سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار،میوچل فنڈز کی بھاری خریداری

30 نومبر ، 2024

لاہور (سودی)رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی سٹاک مارکیٹ میں جاری تیزی کا رجحان برقرار رہا،میوچل فنڈز کی بھاری خریداری کی گئی، اڑھائی سو سے زائد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ سمیت انڈیکس اور مجموعی مالیت بھی بڑھ گئی۔ مارکیٹ میں تیزی کا باعث بننے والے عناصر میں بینکوں میں ڈیپازٹ پر شرح سود کم ہونے کے باعث بھاری سرمایہ سٹاک مارکیٹ منتقل ہونااسی طرح رئیل سٹیٹ کا کام ٹھپ ہونے سے اس کا سرمایہ بھی مارکیٹ میں آ گیا سمیت تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونا اور بعض کمپنیوں کے بہتر مالیاتی نتائج آنے کی امید شامل تھے۔ اختتام پر انڈیکس 1275پوائنٹ اضافہ سے 101357پر آ گیا ۔265کمپنیوں میں اضافہ، 137میں کمی، 52 میں استحکام رہا، 91کروڑ 55لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔