ترکیہ کے ساتھ جوائنٹ وینچرآپشن اختیار کیا جائے گا

30 نومبر ، 2024

لاہور (سودی)وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ترکیہ کے ترقی کے ماڈل کو متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی اس ماڈل سے مستفید ہونا چاہتا ہے جس کے لئے ترکیہ کے ساتھ جوائنٹ وینچرز سمیت سرمایہ کاری کے بہترین آپشن اختیار کر یں گے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو کاروباری شراکت میں تبدیل ہونا چاہیے جس کے لئے پاکستان میں مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔