صنعتی مسائل جلد حل کرینگے:گورنر پنجاب کی رمیض دیوان کو یقین دہانی

30 نومبر ، 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین انڈسٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن رمیض دیوان نے گورنر پنجاب سے ملاقات میں صنعتوں کو درپیش مسائل انفراسٹرکچر ، الیکٹرسٹی اور محکموں کے عدم تعاون پر گورنر پنجاب کو آگاہ کیا ۔ گورنر پنجاب نے درپیش مسائل پر تعاون کی یقین دہانی کرائی اور جلد دورہ کرکے مسائل کے حل میں ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا ۔