چینی کمپنیوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھائیں گے:قونصل جنرل

30 نومبر ، 2024

لاہور (نیوز رپورٹر)وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات میں کہاکہ چینی کمپنی پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی اسمبلنگ اور مینو فیکچرنگ کا پلانٹ لگائے گی۔چین کی متعدد کمپنیوں نے پنجاب میں بڑی سرمایہ کاری کر رکھی ہے،چین کی مزید سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرینگے۔ چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرن نے کہاکہ پنجاب میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھائیں گے،کوشش کریں گے کہ چین کی مزید کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کریں۔