فیروزوالہ: سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل ، لاش خالی پلاٹ میں دبا دی، ملزم گرفتار

30 نومبر ، 2024

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) تھانہ فیروزوالہ کی مقامی آبادی سکندر آباد میں درندہ صفت ہمسائے کے جواں سالہ بیٹے نے تین سالہ کمسن فضہ کو اغوا کے بعد زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کو گھر کے قریب خالی پلاٹ میں دفن کر دیا،پولیس ترجمان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایس ایچ او فیروزوالہ اور ان کی ٹیم نے قریبی ہمسایہ رمضان کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کی تو ملزم نے محنت کش فیاض کی بچی سے زیادتی کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ڈی پی اوشیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے پولیس افسران کو اس کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔