اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ انتقال کر گئیں

30 نومبر ، 2024

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ ملک النساء علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئیں ۔سویرا ندیم نے والدہ کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام پر مداحوں کو دیتے ہوئے لکھا کہ میری پیاری ماں، ہماری زندگی کی خوشی اور فخر اس دنیا کو چھوڑ گئیں۔