ٹورنٹو(بدر منیر چوہدری)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اُٹھانے سے پہلے ہی اپنے ہمسایہ ملک کینیڈا سے تعلقات خراب کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو سے امریکا آنے والی اشیاء پر 25 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ کے بیان کے مطابق کینیڈا اور میکسیکو پر یہ پابندی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک یہ ممالک اپنی سرحدوں پر غیرقانونی آمد و رفت اور منشیات کی امریکا ترسیل کو روک نہیں دیتے۔کینیڈا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے درآمدی ٹیکس عائد کرنے کے بیان پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر تمام صوبوں کے پریمیئرز کی ورچوئل میٹنگ طلب کر لی جس میں اس صورت حال پر مشترکہ لائحۂ عمل بنایا جائے گا۔ کینیڈا کی وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ کا کہنا ہے کہ کینیڈا، امریکا کےلیے سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ ہے اور اس میں ضروری اشیاء جیسے تیل، بجلی اور اہم معدنیات شامل ہیں۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...