بگوٹا نیوز ڈیسک)کولمبیا کی قیادت میں 62 ممالک کے 2ہفتوں پر مشتمل منشیات فروشوں کے خلاف کومبنگ آپریشن میں اب تک کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمیبیا بحریہ کی انسداد منشیات ادارے کے ڈائریکٹر کیپٹن مینوئل روڈریگوئز نے بتایا کہ اس منشیات کو 6 نیم آبدوزوں میں چھپایا گیا تھا۔یہ آبدوزیں بالکل نئے راستے کے ذریعے منشیات کی اتنی کھیپ کو لے کر جارہی تھیں۔ اس آپریشن کی سب سے بڑی کامیابی اس نئے روٹ کو ڈھونڈ نکالنا ہے۔کوکین کی آسٹریلیا اسمگلنگ کرنے کیلئے پیسیفک اوشن میں جنوب مغربی کلیپیٹرن جزیرے کا روٹ استعمال کیا جارہا تھا۔یہ آبدوزیں آدھی پانی کے اندر اور آدھی باہر ہوتی ہیں۔ انھیں کھلے سمندر میں پکڑنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے لیکن 62 ممالک کے تعاون سے یہ مہم سر کرلی گئی۔ آبدوزوں سے پکڑی گئی 1400 میٹرک ٹن منشیات کی کھیپ میں 225 ٹن کوکین اور 1000 ٹن گانجھا شامل ہے۔ اس سے قبل اتنی بڑی مقدار میں منشیات نہیں پکڑی گئی۔کولمبیا بحریہ کی انسداد منشیات ادارے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں کھیپ پکڑے جانے سے منشیات فروشوں کا ساڑھے 8 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔انھوں نے مزید کہا کہ اتنی بڑی مقدار کے پکڑے جانے سے لاکھوں انسانوں کی جانوں کو بچالیا گیا۔ آپریشن کے دوران 400 سے زائد ہرکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا جو غیر قانونی اسلحہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں سالانہ 2700 ٹن کوکین تیار کی جاتی ہے۔صرف کولمبیا میں سالانہ پکڑی جانے والی کوکین کی مقدار 670 ٹن بنتی ہے۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...