سڈنی( نیوز ڈیسک)آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کی پابندی کا بل ایوانِ نمائندگان میں منظور کر لیا گیا۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایوانِ نمائندگان سے منظوری کے بعد بل حتمی منظور کے لیے رواں ہفتے سینیٹ بھیجا جائے گا، جس کے بعد یہ اس نوعیت کا دنیا کا پہلا قانون بن جائے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کی پابندی کے بل کو حکومت اور اپوزیشن دونوں کی حمایت حاصل ہے، اس بل کو 13 کے مقابلے میں 102 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس پابندی کا اطلاق ٹک ٹاک، فیس بک، اسنیپ چیٹ، ایکس سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر ہو گا، یہ قانون 1 سال کے اندر نافذ العمل ہو گا۔کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آنے سے روکنے کے لیے 1 سال کے اندر سیکیورٹی نظام قائم ہو گا۔پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تک جرمانہ ہو سکتا ہے، تاہم اب تک ممنوعہ خدمات کی حتمی فہرست جاری نہیں کی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی حکومت نے اس بل کو دنیا کی اوّلین سوشل میڈیا اصلاحات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اِن کا مقصد نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنا اور والدین کو یہ بتانا ہے کہ حکومت اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...