اوٹاوا ( نیوز ڈیسک) کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی لبرل پارٹی نے 2 پاکستان نژاد قیصر ڈار اور مظہر شفیق کو صوبائی الیکشن کے لیے امیدوار منتخب کر لیا۔ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے الیکشن میں قیصر ڈار مسی ساگا ایرن ملز سے ،جب کہ مظہر شفیق اسکابورو سینٹر کے حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ دونوں امیدواروں کی نامزدگی کے لیے ان کے حلقوں میں الگ الگ پارٹی اجلاس منعقد ہوئے جن میں ان کے سیکڑوں حامیوں نے شرکت کی۔ اونٹاریو لبرل پارٹی کی رہنما بونی کرومبی نے دونوں امیدواروں کو ان کی نامزدگی پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر قیصر ڈار اور مظہر شفیق کا کہناتھا کہ ہم اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں اور اونٹاریو لبرل پارٹی کی جانب سے ایک نیا دور شروع کرنے کے لیے پْرعزم ہیں۔صوبائی انتخابات میں امیدواروں کی توجہ صحت، تعلیم،انفراسٹرکچر اور سماجی خدمات پر مرکوز رہے گی۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...