لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عوام کے تحفظ کیلئے جامع فلڈنگ پلان طلب کر تے ہوئے اربن فلڈنگ روکنے کے لئے مشینری خریدنے کی اصولی منظوری دیدی-وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں روڈز سے بارش کے پانی کا نکاس یقینی بنانے کے لئے گرین بیلٹ کا لیول نیچے کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی اربن فلڈنگ سے متاثرہ شہروں میں سٹوریج ٹینک بنانے کی تجویز سےاتفاق کیا گیا،موٹرویز، ہائی ویز اور ریلوے ٹریک کے نیچے سیلابی راستوں کی صفائی،سیلابی نالوں کی بروقت صفائی اور بحالی یقینی بنانے اور فلڈنگ کے سدباب کے لئے قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، -وزیراعلی نے کہاکہ شہروں میں راستے ڈوب جاتے ہیں، سیوریج کا نظام بہتر بنانا ہوگا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ عالمی برداری کو نہتے فلسطینیوں، بچوں اور خواتین کے قتل عام پر جاگنا ہو گا ظلم و زیادتی کے شکار فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار اور انکی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ، ان کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں ، پاکستان فلسطینیوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک اور حقِ خودارادیت کاحامی رہے گا فلسطین پر پالیسی قائداعظم محمد علی جناح ؒکے اصولی مؤقف کی عکاس ہے، فلسطینیوں کی جدوجہد ایک دن ضروررنگ لائے گی ۔دعا ہے اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کو غاصب اسرائیل کے ظلم و بربریت سے نجات عطا فرمائے۔
کراچی بھارت میں آبی وسائل کے وزیر سی آر پاٹل نے کہا کہ حکومت کے پاس قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی تین...
اسلام آباد ’’نوشتۂ دیوار اُن کیلئے ہوتا ہے جو اسے پڑھنا چاہتے ہیں۔‘‘ جمعرات کو رات دیر سے سوشل میڈیا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے...
اسلام آبا د ملک کی بڑی مذہبی و سیاسی شخصیات نے قومی سلامتی کمیٹی فیصلوں کی مکمل تائید کردی، مولانا فضل...
اسلام آباد اسرائیل اور نریندر مودی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں صیہونی فورسز کی مقبوضہ کشمیر آمد‘ اسرائیلی...
اسلام آباد 67 ہزار عازمین کے حج سے محرومی کے معاملہ پر چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور سنیٹر مو لا نا...
کراچیپاکستانی فضائی حدود کی بندش کے پہلے 24 گھنٹے میں 70 سے زائد بھارتی پروازوں کو اضافی سفر کی وجہ سے شدید...
اسلام آباد مقبوضہ کشمیر میں 22 اپریل کو سیاحوں کو نشانہ بنانے والے مہلک فائرنگ کے حملے کے بعد پاکستان اور...